کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے اور مغرب کی سمت سے ہوائیں تقریباً 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وہاں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں سردی کی شدت محسوس کی جا سکتی ہے۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجۂ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





