خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت 12 ہزار 500 روپے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق عوام کو رمضان پیکیج کی مد میں 12 ہزار 500 روپے جاز کیش کے ذریعے دیے جائیں گے، تمام فہرستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اور جلد شناختی کارڈ کے ذریعے رقم منتقل کر دی جائے گی۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج 2026 کے مستحقین کے لیے عائد کی گئی بینک اکاؤنٹ کی لازمی شرط باضابطہ طور پر ختم کر دی تھی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے 12 ہزار 500 روپے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ تمام مستحقین کا بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری ہوگا۔ اس فیصلے پر صوبے بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے غیر حقیقت پسندانہ شرط قرار دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






