انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمات کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ اور پریس کلب کے باہر احتجاج کے کیسز میں ضمانتیں منظور ہوئی ہیں۔
عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متعلقہ مقدمات میں رہا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






