پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 سکول نجی افراد چلائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ 31 مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد سکول حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






