ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آ گئی

ایٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے لیے اپنی مشہور موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ماڈل سٹائل، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔

قیمت اور دستیابی
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 (2026) کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

طاقتور اور قابل اعتماد انجن
موٹر سائیکل میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو مضبوط اور پائیدار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اسٹارٹ کرنے کے لیے کک اسٹارٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

فیچرز اور تکنیکی خصوصیات
– 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن
– ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ
– بیک بون ٹائپ فریم
– فرنٹ ٹائر: 2.25-17
– بیک ٹائر: 2.50-17
– پٹرول ٹینک کی مجموعی گنجائش: 8.5 لیٹر (جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے)

یہ خصوصیات موٹر سائیکل کو طویل سفر کے لیے موزوں اور بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کے قابل بناتی ہیں۔

صارفین کے لیے موزوں انتخاب
ایٹلس ہونڈا سی ڈی 70 (2026) کو نہ صرف اسٹائل اور کارکردگی کے لیے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی صارفین کے لیے پُرکشش اور مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر ایٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں، تاہم ہونڈا کمپنی کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close