حکومت نے غیر شادی شدہ خواتین کو ماہانہ 29 ہزار 400 روپے نیا الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ ماہانہ الاؤنس ان غیر شادی شدہ خواتین کو دینے کا اعلان کیا ہے، جن کی عمر 30 سال سے زائد ہے اور ان کے والد فوت ہو چکے ہیں۔
سماجی امور کی وزارت کے مطابق اس اسکیم کی اہل خواتین کو ماہانہ 560 کویتی دینار (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 29,400 روپے) دیے جائیں گے۔
اس الاؤنس کا مقصد غیر شادی شدہ خواتین کو سماجی اور مالی مدد فراہم کرنا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔
پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 30 سال سے زیادہ عمر کی تقریباً 40,000 غیر شادی شدہ خواتین ہیں۔
اس اسکیم کو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر لاگو کیا جا رہا ہے اور نتائج کے بعد اس کے مستقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارت نے خیراتی معاشروں پر زور دیا ہے کہ وہ منظور شدہ طریقہ کار کے تحت ان معاملات کا جائزہ لیں اور غیر شادی شدہ خواتین کے والد کی موت کی تصدیق کرنے والے سرکاری دستاویزات کی تصدیق کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






