محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نمبر پلیٹس کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب گاڑیوں کے لیے سرکاری پلیٹ لازمی نہیں۔ اب شہری کسی بھی پرائیویٹ دکان یا وینڈر سے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا کر گاڑی پر لگا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن اور فارمیٹ بالکل ویسا ہونا چاہیے جس کی منظوری حکومت پنجاب نے دی ہے، اگر ڈیزائن ٹھیک ہے تو وہ پلیٹ قانونی تصور ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دوران چیکنگ شہریوں سے اوریجنل سرکاری پلیٹ کا مطالبہ نہ کریں اور نہ ہی اس کی بنیاد پر چالان کریں۔ محکمے نے باضابطہ طور پر سرکاری نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے چارجز لینا بند کر دیے ہیں اور مرکزی مینوفیکچرنگ سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






