سونا بے قابو، ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں تیزی رہی، جہاں قیمت 71 ڈالر بڑھ کر 5108 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج کا اضافہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے مزید حیران کن ثابت ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close