گنڈا پور حکومت کی چھٹی؟ عرفان صدیقی نے اندر کی بات بتا دی

گنڈا پور حکومت کی چھٹی؟ عرفان صدیقی نے اندر کی بات بتا دی۔۔۔۔۔۔۔۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیرِ بحث نہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close