پارکنگ فیس ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: بلدیہ عظمیٰ نے شہر کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت کردی۔
بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ کی سہولیات ضلع جنوبی کے 3، ضلع کیماڑی کے 2، ضلع وسطی کے 5، ملیر اور کورنگی کے 7 اور ضلع شرقی کے 15 مقامات پر بالکل مفت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ صدر میں پارکنگ فری ہوگی، اس کے علاوہ ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور ایم اے جناح روڈ، کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور ایم اے جناح روڈ اور شارجہ مال سے کوہِ نور ہال حب ریور روڈپر پارکنگ فری ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ ایم اے جناح روڈ، ضلع وسطی میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ایس ایم توفیق روڈ، چیز سپر اسٹور شاہراہِ پاکستان، سینٹرم شاپنگ مال راشد منہاس روڈ اور کفایہ اور اومیگا مال نارتھ کراچی پر پارکنگ فری ہوگی۔اس کے علاوہ ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں