وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا۔ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ مبارک زیب خان کے گھر پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ حملہ ہوا ہے اس سے قبل 14 مئی کو رات کے وقت ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر مین گیٹ پر آئی ڈی نصب کرکے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں