وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018ء کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دی جائے۔علاوہ ازیں اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے مسلسل کترا رہی ہے، حکمراں جماعتوں اور حکومت سے مذاکرات کا عمل ہم نے معطل کیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، اپوزیشن الائنس بنانے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی حکمراں جماعتیں مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں، پُرامن احتجاج کو ہونے دیا جائے، یہ جمہوری حق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں