انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضا فہ

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close