کراچی کےعلاقے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگیوں کا کپلر ٹوٹنے کی وجہ سے رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں، ریلوے ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں، جبکہ اندرون ملک جانے والی مین لائن بلاک ہوگئی ہے۔
ریلوے حکام نے مزید کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی، بعدازاں ریلوے حکام نے بتایا کہ ڈاؤن ٹریک سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کردی گئی ہے۔
اپ ٹریک کلیئر نہ ہونے سے قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال اور ملت ایکسپریس بھی ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں