چکوال (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گزشتہ روز چکوال میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ و ممبر پاکستان بار کونسل حسن
رضا پاشا کے صاحبزادے حیدر حسن پاشا کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔شادی کی پر وقار تقریب چکوال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں معزز ججز سپریم کورٹ پاکستان، معزز ججز لاہور ہائی کورٹ، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تراڑ،وزراء حکومت،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، وائس چیرمین پاکستان بارکونسل فاروق ایچ نائیک،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان روف عطا ،سابق صدر سپریم کورٹ بار و ممبر پاکستان بار کونسل سید قلبِ حسن ،
ممبران بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز کےعہدیداران،وکلاء، سیاسی جماعتوں کے زعماء، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان و سول سوسائٹی سے وابسطہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں