لاہور(پی این آئی )پنجاب یونیورسٹی کےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئےملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئےملتوی ہوئے ہیں 25 نومبرسےشروع ہونیوالےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتےبعد ہوں گےجامعہ پنجاب میں کلاسز جاری رہیں گی،ترجمان جامعہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ صدورشعبہ جات آن لائن، فزیکل یا ہائبرڈ موڈ پر کلاسز جاری رکھیں گے،ملک میں موجودہ صورتحال کےپیش نظر امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں