خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے 300 کلوبارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی تاہم ڈرائیور فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بکاخیل میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگ گیا، پولیس نے بھاگنے والے پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گاڑی سے پلاسٹک کے 2 ڈرم برآمد ہوئے جن میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے دونوں بارود سے بھرے ڈرموں کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں