جنوبی وزیرستان، سابق سینیٹر کے گھر کے باہر دہماکہ

جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مکان کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا، بم دھماکے سے مکان کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس دھماکے سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔مولانا محمد صالح کے فرزند مولانا شمس الزمان نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور دھماکا کیا، اس وقت میرے والد گھر میں موجود نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلِ خانہ فائرنگ سے محفوظ رہے، البتہ گھر میں کلاشنکوف اور دیگر اسلحے کے خول پڑے ہیں۔مولانا شمس الزماں نے یہ بھی بتایا ہے کہ میرے والد صالح شاہ جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close