اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروش خاتون گرفتار کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو

گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔۔۔۔۔ترجمان نے بتایا کہ ملتان میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں