پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

ٹانک میں علاقہ پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کی وین معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں