آئی پی پیز کیپسٹی چارجز پر مذاکرات کیلئے آمادہ، آئندہ ماہ عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ی کا اظہار کردیا ہے جس کے بعد بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپکو ذرائع کا کہن اہے کہ حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) آخر کار معاملات حل کرنے کے لیے مل بیٹھ گئے ہیں، آئی پی پیز ملکی مفاد کے لیے ٹیرف میں رضا کارانہ کمی پر آمادہ ہوئے ہیں، جس کے باعث اگلے ماہ قوم کو بجلی بلوں پر ریلیف میں اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاوسز ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے جب کہ بات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایف بی آرنے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کیلئے خاص طور پرریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈمیں داخل ہو چکے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت توانائی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں