قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہیں گے؟

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک چیف جسٹس آف پاکستان ہیں۔

اسلام آباد میں آل پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر وفاقی وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ واضح کرچکا ہوں کہ 25 اکتوبرتک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہیں، 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ڈرافٹ بنے گا، اس پر پارلیمان کے اندر بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کے میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں، انہوں نے 18 برس میں کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہیے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں