وکلاء کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلاء نے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری وکلاء کو مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے کے ذریعے پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کا کنونشن بھی بلالیا ہے۔پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں