خیبرپختونخوا کے بڑے ہسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی کی پرچی فیس 50 روہے کر دی ہے، پرچی فیس میں اضافے کی منظوری اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال چلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close