پی ٹی آئی قافلہ حادثے کا شکار

پشاور (پی این آئی)موٹروے پر پی ٹی آئی قافلے میں شامل کوچ کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موٹروے ایم ون پر پی ٹی آئی قافلے میں شامل فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا،کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے،ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق زخمی کارکنان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں