ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 اگست تک 14.73 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 3.34 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.43 ارب ڈالر رہے ج کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست 2024 میں 77.29 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں