پی ٹی آئی سینئر رہنما نے مسائل کے حل کا فارمولا بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمان کے اندر رہ کر حل کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رؤف حسن نے کہا کہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، انتظامہ روڑے اٹکاتی ہے تو ہم نہیں رکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی تحریک حامد رضا لیڈ کریں گے، جلسہ ہرحال میں ہو کے رہے گا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کرحل کریں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم بلوچستان پر بات کریں گے، دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اے پی سی بلائی جا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا مدعا بہت الارمنگ ہے، ان کا استعفیٰ دینا مایوس کن ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، ہمارا ایک اور وفد اختر مینگل کے پاس جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close