قانونی وجہ اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے متعلق سٹیٹ بنک کا بڑا حکم

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو کسی قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بغیر اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ نظام میں کسی بھی شہری کے اکاؤنٹ کے حوالے سے کارروائی صرف قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو نقصان نہ پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں۔

یہ ہدایات اس مقدمے کے تناظر میں سامنے آئی ہیں جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینکوں کو بغیر قانونی اختیار اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روکتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو واضح پالیسی اور اندرونی نظام وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close