سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں سے مزید تباہی، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں یکم جولائی سے 30 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں 88 افراد جاں بحق اور 129 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 19 خواتین، 43 بچے اور 26 مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 29 خواتین، 61 بچے اور 39 مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے پختونخوا کا بتانا ہے کہ بارشوں سے مجموعی طور پر 958 گھروں کو نقصان پہنچا، 698 گھروں کو جزوی اور 260گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ دو روز قبل دیر بالا میں مکان پر تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close