افسوسناک خبر، ایک اور دھماکہ

پشاور(پی این آئی)پشاور کے علاقے حیات آباد شینواری ہاؤس کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فیز ٹو میں عدنان نامی شخص کے گھر پر کسی نے بارودی مواد پھینک کر دھماکا کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ دینے کا مطالبہ ہوا تھا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرکر اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں