جعلی دواؤں کی فیکٹری پکڑی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کروڑوں روپے کی جعلی دوائیں، مشینری اورآلات برآمد کر لیے ہیں۔۔۔

ایف آئی اے نے بتایاکہ رہائشی احاطے میں قائم فیکٹری میں جعلی دواؤں کی تیاری اورپیکنگ ہورہی تھی، مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات بھی برآمد کی گئیں۔۔۔۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جنہیں پیک کیا جا رہا تھا جبکہ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک اوردیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے مطابق ادویات مختف شہروں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں