لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبرکالونیوں میں مزدوروں کو ایک ہزار224فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کر دیا، مریم نواز نے لیبر کیلئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکام نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلٹی پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کیلئے ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیاجبکہ لیبر کیلئے 6 ارب روپے کی واجب الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا۔محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کیلئے دو ہاسٹل بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی، شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک ورکرز پر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے، ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سینیٹری سٹاف کیلئے نالوں اور مین ہولز کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی تھی۔ حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے، ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں