شہری ہوجائیں تیار، آج سے دھڑلے کی بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج 26جون سے یکم جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دبا ئو اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے، آج26 جون (بدھ کو ) بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔سندھ کے مختلف مقامات پر آج سے یکم جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہو سکتی ہے۔ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔28 جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں