اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کے لیے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گے۔۔۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔۔۔ چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ جو مطالبات حکومت پاکستان سے جڑے ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی
تحمل کی پالیسی کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔۔۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جلاؤ، گھیراؤ کے باوجود آزاد کشمیر پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں