شہری تیار ہوجائیں، مزید بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا بھی امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبرپختونخوا: مالم جبہ 09، کالام 07، دروش 05، چترال، پاراچنار04، میرکھانی 03، دیر (بالائی 03، زیریں 02)، پٹن 02، بالاکوٹ، سیدو شریف 01، کشمیر: راولاکوٹ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استور 01، بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 42، جیکب آباد 41، بہاولنگر، چھور، دادو، قصور، لسبیلہ، مٹھی، موہنجوداڑو اور ٹنڈو جام میں 40ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں