پشاور دھماکہ، ہلاک ہونے والے دونوں کون تھے؟

پشاور (پی این آئی) پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد تھے، واقعے میں 1 شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا، بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا اور اسے منتقل کرنے والے 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں