وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کر دیا

کوئٹہ(پی این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ مل کر گوادر سے بارش کا پانی نکالیں گے۔بلوچستان اسمبلی سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے پہلا اعلان گوادر سے بارش کا پانی نکالنے سے متعلق کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر سے منتخب ہونے والے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے ساتھ مل کر گوادر سے بارش کا پانی نکالیں گے۔نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبےکے نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل ادارے کھولیں گے اور صحت کے نظام کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں