پی ایس ایل9 ، کس ٹیم کے کتنے پوائنٹس ہیں؟

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل9 ، کس ٹیم کے کتنے پوائنٹس ہیں؟پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں آج ہونے والے میچز منسوخ کردیے گئے جس کے بعد پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ پی ایس ایل 9 کا آج ہونے والا 17واں اور 18واں میچ پنڈی میں ہونے والی تیز بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز 6 میچز میں پانچ فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر سب سے آگے ہے۔۔۔۔۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز نے 5 میچز میں 4 پوائنٹس حاصل کیے جس کے ساتھ وہ پانچویں نمبر ہیں۔چھٹے نمبر کی ٹیم اس وقت لاہور قلندرز ہے جس کا صرف ایک پوائنٹ ہے اور جو اب تک پہلی فتح کی منتظر ہے۔تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی۔۔۔۔

close