اسلام آباد(پی این آئی) خانیوال سے ایک قومی اسمبلی اور 2 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال سے آزاد ارکان اسمبلی رضا حیات ہراج پینل نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے144 خانیوال سے کامیاب ہوئے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔ رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
آپ سب کا تعاون عوام کی مشکلات کے حل میں میں اہم ثابت ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے اور قوم کو مزید بربادی سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں۔ قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں۔ رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے وزیر اعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں