پنجاب کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟بڑے نام سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ بنانے کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ۔

مریم نواز پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں،پنجاب کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے صوبائی وزرا لئے جانے کا امکان ہے، تاہم صوبائی کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دیں گے۔مریم نواز پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں ، انہوں نے چیف سیکرٹری سے ملاقات کے بعد سینئر رہنماوں سے صوبائی کابینہ کے اراکین پر مشاورت بھی کی ۔اور مرکزی قیادت کے ساتھ پنجاب کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جاتی امراء میں ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مشاورت کے دوران صوبائی وزرا میں مریم اورنگزیب، ذکیہ شاہنواز، عظمی بخاری، ملک احمد خان، رانا اقبال، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، حنا پرویزبٹ اور فیصل کھوکھر کے ناموں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرتے ہوئے معاملہ اعلی قیادت کو بھجوادیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز وزیراعلیٰ کی امیدوار ہوں گی جس کے بعد انہوں نے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

close