عام انتخابات ، نتائج میں ردّوبدل کےلیے خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کا انکشاف

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کےلیے خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کا الزام لگادیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ نتائج میں ردّوبدل کےلیے خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ووٹ کی حرمت پامال کرنا ملک کےلیے تباہ کن ثابت ہوگا، منصوبہ ساز ووٹرز کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کرکے عوام کو معلومات سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے چھیڑ چھاڑ انتخابات کی ساکھ کو خاک میں ملا دے گا۔ترجمان نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کو سیاست و حکومت کی قیادت سونپنے کےلیے پرعزم ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو ریاستی پشت پناہی سے پی ٹی آئی میں داخل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بتایا جائے کہ وہ کس کے اشاروں پر شر اور شرارت کررہے ہیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں