لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں این اے 121 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
لیگی رہنما شیخ روحیل نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ این اے 121میراآبائی حلقہ ہے اور میں یہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا۔اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ( ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شیخ روحیل نے یہ بھی کہا کہ آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لازمی لڑوں گا۔ پارٹی قیادت روحیل اصغر اور ایاز صادق کے ایک حلقے سے ٹکٹ کے مطالبے پر امتحان میں پڑ گئی ہے، تاہم پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ این اے 121 میں ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف خود کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں