تازہ ترین

آئندہ 24 گھنٹے کے موسم کی تمام شہروں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔لیکن صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ،اوکاڑہ ،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں