فواد چوہدری کی فوری رہائی کا حکم جاری

راولپنڈی (پی این آئی) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔۔عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں