8 فروری کے انتخابات، سپریم کورٹ نے تاخیر کے دروازے بند کر دیئے

ماسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کر دیئے۔۔۔۔سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندی تبدیل کی تھی، سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close