صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی (پی این آئی ) سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نےبھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
جس میں سوئی سددرن نےگیس کی قیمت میں226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزیداضافہ مانگ لیا ہے، سوئی سدرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔
کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696روپے39پیسے مقرر کرنے اور گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔
کمپنی نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے۔
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر18دسمبر کو کراچی میں نجی ہوٹل میں سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں