لاہور(پی این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت کی۔
مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوٸے ۔ عدالت پیش ہونے پر گزشتہ سماعت پر جاری کیے گٸے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوٸے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی بریت کی درخواستوں پر دلاٰٸل طلب کر لیے۔
سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آٸی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
یاد رہے ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں