مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف پرانے مؤقف پر واپس آ گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک بڑا اچھا دور تھا۔ ترقی عروج پر تھی اور ملک میں معاشی یا سماجی مسئلہ نہیں تھا۔ کچھ ایسے کردار درمیان میں آ گئے، جنہوں نے دوڑتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کر دیا، اسی وقت سے معیشت نیچے چلی گئی۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا لگنا چاہیے کہ 93 اور 99 میں کیوں نکالا گیا؟

ملک و قوم کی ترقی کے کام کیے لیکن ہر دفعہ ہمیں نکال دیا گیا، کیوں نکال دیا گیا؟ مجھے پتا لگنا چاہیے کہ مجھے 1993 میں کیوں نکالا گیا۔ 1999 میں کیوں نکالا گیا۔ ہم نے معاملات کو صحیح طرح سنبھالا اور ہم نے یہ کہا کہ کارگل میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے تھی اس لیے نکال دیا۔ ہم صحیح تھے آج وقت ثابت کر رہا ہے۔ ہم نے صحیح کام کیا تھا وہ فیصلہ بھی ہمارا صحیح تھا۔۔۔۔نواز شریف نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے ان کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے اور انہیں پوچھنا چاہیے کہ ملک کا یہ حال کیوں کیا۔ ہماری آنے والی نسلوں نے یہاں رہنا ہے تو ہم ان کے لیے کیا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔۔۔۔

close