بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آج اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح اوررات کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔ صبح اوررات کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یارخان، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادواورگھوٹکی میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی آج اتوار کے روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں