چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نافذ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر 10 مارچ 2026 کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی 15 جون 2026 سے مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی، جس کے بعد عدالت کے تمام انتظامی اور عدالتی امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جون سے سپریم کورٹ کے تمام شعبے اور معمولات سابقہ طریقہ کار کے تحت بحال کر دیے جائیں گے، جبکہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close